مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے دوران فلسطینی مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی تصویریں نذر آتش کردیں۔ اطلاعات کے مطابق بیت لحم میں فلسطینیوں نے امریکی نائب صدر کے دورے کے خلاف زبردست احتجاج کیا ،اس موقع پر انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی تصویروں کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدرمصر،اور اردن کا دورہ مکمل کرکے کل رات مقبوضہ فلسطین پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
امریکی نائب صدر مائیک پنس کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے دوران فلسطینی مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی تصویریں نذر آتش کردیں۔
News ID 1878212
آپ کا تبصرہ